سانبہ //ضلع ہسپتال سانبہ کے ملازمین کی طرف سے گذشتہ 12 دنوں سے کی گئی کام چھوڑہڑتال کی وجہ سے ہسپتال میں معمول کاکام کاج ٹھپ ہے جس کی وجہ سے اوپی ڈی میں آنے والے مریضوں اورلیبارٹر ی میں ٹیسٹ کروانے والے لوگوں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ۔ یہاں ہسپتال کے ملازمین نے ہڑتال کوجاری رکھتے ہوئے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ فوری طورپر فی میل ملٹی پرپزہیلتھ ورکرس کی تنخواہیں واگذارکی جائیں ۔