جموں// جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں پولیس نے سوشل میڈیا پر سیکورٹی تنصیبات کی تصویریں مشکوک طریقے سے شیئر کرنے کی پاداش میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔
ایس ایس پی سانبہ راجیش شرما نے بتایا کہ 22 سالہ نوجوان کو سوشل میڈیا پر سیکورٹی تنصیبات کی تصویریں کسی کے ساتھ شیئر کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ نوجوان کو تصویریں شیئر کرنے کے عوض پیسہ دیا جاتا تھا۔