عظمیٰ نیوزسروس
جموں//سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کو جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں ایک جنگلاتی علاقے کے قریب تین مشتبہ ملی ٹینٹوںکی نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا۔حکام نے بتایا کہ پولیس اور نیم فوجی دستوں کی ایک مشترکہ ٹیم نے صبح سویرے ننگل، چیلاڈانگا، گوران اور ملحقہ جنگلات کو مکمل تلاشی آپریشن کے لیے گھیرے میں لے لیا، جو جاری ہے۔حکام کے مطابق مقامی لوگوں نے پولیس کو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب تین افراد کی مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع کے بعد آپریشن شروع کیا۔حکام نے بتایا کہ ابھی تک مشتبہ دہشت گردوں کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔
سانبہ میں سرچ آپریشن شروع
