جموں//جموں کے سانبہ ضلع میں زنگ آلودماٹر شل بر آمد ہونے کے بعد اس کو ناکارہ بنایا گیا ۔ سانبہ ضلع کے بشناہ ندی کے قریب سیکورٹی فورسز نے ایک زنگ آلودہ ماٹر شل بر آمد کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق کچھ مقامی لوگوں نے ندی کے کنارے ماٹر شل دیکھا جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی ٹیم موقعہ پر پہنچ گئی جس کے بعد انہوں نے بم ڈسپوزل سکارڈ کو طلب کر لیا جنہوں نے موقعہ پر پہنچ کر اس شل کر محفوظ مقام پر منتقل کرکے ناکارہ بنایا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں کیس درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔