عظمیٰ نیوز سروس
جموںجموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں سرحدی چوکی سروج میں اتوار کو بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف)کا ایک جوان پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تلنگانہ کے ورنگل ضلع کے نرسمپیٹ کے رہنے والے بی ایس ایف اہلکار کو گولی لگنے سے شدید چوٹ آئی اور اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔سانبہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔