عظمیٰ نیوزسروس
جموں // سانبہ ضلع کے رام گڑھ علاقے کے مالو چک میں بارڈر سیکورٹی فورس اہلکار کی سروس رائفل غلطی سے چلی جس کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا ۔ حکام نے بتایا کہ بی ایس ایف اہلکار کی ہاتھ میںموجود سروس رائفل سے اچانک گولی نکلی جس اس کو جا لگی جس کے نتیجے میں وہ خون میں لت پت گر پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ زخمی بی ایس ایف اہلکار جس کی شناخت کانسٹیبل مردول کمار داس (26سال) ساکن مغربی بنگال کے طور پر کی گئی کو نزدیکی اسپتال علاج کیلئے منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرو ں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ پولیس نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاش طبی قانونی کارروائیوں کے بعد اس کے لواحقین کے حوالے کر دی جائے گی۔