سانبہ میں انٹر زونل ڈسٹرکٹ لیول ٹورنامنٹ کا آغاز

عظمیٰ نیوز سروس

سانبہ//ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفس سانبہ میںانٹر زونل ڈسٹرکٹ لیول ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا۔شاندار افتتاحی تقریب میںڈپٹی کمشنر ابھیشیک شرما نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔یہ عظیم الشان تقریب رانی سچیت سنگھ اسپورٹس اسٹیڈیم میں ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ سباش چندر چھبر کی زیر نگرانی اور ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر دھرم ویر سنگھ کی قیادت میں منعقد ہوئی ۔مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں طلباء اور شرکاء کو اس طرح کے کھیلوں کے مقابلوں میں شامل ہونے کی تلقین کی اور مجموعی ترقی میں ان کے اہم کردار پر زور دیا۔ابھیشیک شرما نے طلباء پر زور دیا کہ وہ خود کو اور دوسروں کو منشیات کے عفریت سے بچائیں۔ کھیلوں کو فروغ دینے اور منشیات کی لعنت سے لڑنے کا عہد بھی لیا گیا۔مختلف شعبوں پر محیط یہ مقابلہ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور نچلی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے ایک بے مثال پلیٹ فارم فراہم کرنے جا رہا ہے۔