سانبہ میں احتیاطی اقدام کے طور پر مشکوک حرکات پر پرتلاشی کارروائی

عظمیٰ نیوز سروس

جموں//سیکورٹی فورسز نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ واقع کئی دیہاتوں میں بین لالچک فارورڈ ایریا میں “مشتبہ نقل و حرکت” کی اطلاعات کے بعد تلاشی مہم چلائی۔حکام نے بتایاکہ آپریشن کے دوران نگرانی کے لیے ڈرونز بھی تعینات کیے گئے۔حکام نے بتایا کہ بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے ساتھ “مشتبہ نقل و حرکت” کی اطلاعات کے بعد سیکورٹی فورسز نے سرحدی پٹی میں گھر گھر جا کر تصدیق کی۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن گروپ نے جمعہ کو آئی بی کے ساتھ ساتھ بین لالچک فارورڈ ایریا میں کچھ مشکوک لوگوں کی نقل و حرکت کی اطلاعات کے بعد اپنی تلاشی مہم شروع کی۔اہلکاروں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران ‘بلیک پینتھر’ آپریشنز کمانڈ وہیکل کا بھی استعمال کیا گیا کیونکہ سیکورٹی اہلکاروں نے دیہاتوں کے علاوہ کھیتوں اور جھاڑیوں والے علاقوںکو کھنگالا۔ اہلکاروں نے سرحد کے قریب رہنے والے لوگوں کی شناختی دستاویزات بھی چیک کیں۔آپریشن جاری ہے اور منگوچیک، سدیچیک، ریگل اور چاہوال سمیت کئی آگے کے دیہاتوں کی تلاشی لی گئی ہے۔