نیوز ڈیسک
جموں// پولیس نے کہا کہ سانبہ ضلع میں ہفتہ کو ایک آئی ٹی بی پی افسر کے بیٹے سمیت چار مبینہ مجرموں کو ایک دیسی ساختہ پستول اور کئی تیز دھار ہتھیاروں کے ساتھ حراست میں لیا گیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وجے پور کے نتھوال میں ایک گینگ کے ذریعہ مجرمانہ دھمکی اور ہتھیاروں سے متعلق ایک حالیہ معاملے کی تحقیقات کے نتیجے میں یہ گرفتاریاں عمل میں آئیں۔اس نے گرفتار ملزمین کی شناخت انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) افسر کے بیٹے روہت اور اس کے ساتھی سنیل شرما عرف “کڈو”، راجویر گل اور انکش شرما عرف “جلو” کے طور پر کی ہے، یہ سبھی وجے پور کے رہنے والے ہیں۔ترجمان نے کہا “روہت گینگ کا سرغنہ ہے اور ایک بدنام زمانہ غنڈہ ہے۔ وہ اس سے قبل قتل کی کوشش، مجرمانہ دھمکیاں دینے اور غیر قانونی ہتھیاروں کی نمائش سمیت مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر جیل جا چکا ہے،” ۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، سانبہ، بینم توش نے کہا کہ چاروں ملزمین کی گرفتاری کے ساتھ ہی نتھوال، وجے پور کے ہتھیاروں کی نشاندہی کا معاملہ حل ہو گیا ہے اور غیر قانونی ہتھیار ضبط کر لیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔
سانبہ میں آئی ٹی بی پی افسر کا بیٹا چار ساتھیوں کے ہمراہ ہتھیاروںسمیت گرفتار
