یو این آئی
جموں//جموں کے سانبہ ضلع میں قائم انڈسٹریل ایریا میں پیر کے روز کمپسربلاسٹ ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد شدید طورپر زخمی ہوئے ۔ دھماکہ کیسے اور کن حالات میں ہوا اس کی باریک بینی سے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ پیر کے روز سانبہ انڈسٹریل ایریا میں ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا۔ کمپسر بلاسٹ کی وجہ سے عمارت کو بھی نقصان پہنچا ۔معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو پہلے سانبہ ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد زخمیوں کوجموں میڈیکل کالج ریفر کیا گیا جہاں پر چاروں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔زخمیوں کی شناخت اجے شرما، مرن تھا، مرن شرماکے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔