سرینگر /سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ دار، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے گذشتہ رات جموں صوبہ کے سامبہ علاقے میں ایک پاکستانی شہری کی گرفتاری عمل میں لائی۔
بی ایس ایف نے گرفتار شدہ کی شناخت محمد افضل، ساکنہ نرووال ضلع نہر، پاکستان کے طور کی۔
بی ایس ایف حکام کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاعات میں کہا جارہا ہے کہ افضل نے در اندازی کی تھی اور اس کو ایک گشتی پارٹی نے سامبہ سیکٹر میںگرفتار کرلیا۔
بی ایس ایف نے تاہم یہ نہیں بتایا کہ گرفتار شدہ سے کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد ہوئی ہے۔
بی ایس ایف حکام کے مطابق تحقیقات جاری ہے۔