سرینگر/سامبہ ضلع میں منگل کو ایک وین فوجی گاڑی سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔
یہ سڑک حادثہ ضلع کے گھگوال علاقے کے سندھ بری مقام پر دوران شب پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق ایک تیز رفتار وین، اپنے آگے جانے والی فوجی گاڑی سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
مرنے والوں کی شناخت سنیتا رانی اہلیہ اشونی کمار ساکنہ چیک ڈولما، گوپی کرشن ولد سوم دت ساکنہ بڈیال اور ہرش بردن ولد بشن دھاس ساکنہ بڈیال کے طور ہوئی ہے۔
اس حادثے میں زخمی ہونے والے چارا فراد کی شناخت رینو شرما اہلیہ آشا رام ساکنہ بڈیال،شامی ولد دیش راج ساکنہ نڈالا، آشا رام ولد سوم دت ساکنہ بڈیال اور ایک سالہ بچہ، تاکش ولد اشونی کمار ساکنہ بڈیال کے طور ہوئی ہے۔