مشتاق الحسن
ٹنگمرگ//گلمرگ روڈ پر کھیلو انڈیا کے لیے سامان لے جانی والی ٹرک درماندہ ہونے سے سینکڑوں سیاحوں کی گنڈولہ اور ہوائی ٹکٹیں منسوخ ہوگیں جبکہ ہزاروں لوگوں کو پیدل سفر طے کرنا پڑا اور جام میں پھنسے روز داروں کو برف سے روزہ کھولنا پڑا۔ گلمرگ میں 9مارچ سے شروع ہونے والے کھلیو انڈیا کے لیے درکار سامان گلمرگ لے جانے والا ایک ٹرک زیر نمبر JK01T5277 گلمرگ زگ موڈ کے نزدیک پھنس گیا جس کی وجہ سے جو سیاح اور مزدور صبح 9بجے گلمرگ کے لیے ٹنگمرگ سے نکلے تھے وہ دن کے تین بجے گلمرگ پہنچ گئے کیونکہ راستے میں متعدد گاڑیاں ٹریفک جام کی وجہ سے برف میں درماندہ ہوگئیں اور جو گاڈیاں پانچ بجے گلمرگ سے ٹنگمرگ کے لیے نکلی تھیں وہ بھی رات دیر گئے رک رک کے ٹنگمرگ پہنچ گیں۔ ان گاڑیوں میں عام لوگ اور سیاح گھنٹوںتک درماندہ ہوکر رہ گئے ۔ جس کی وجہ سیاحوں کو گنڈولہ ٹکیٹں اور ہوائی ٹکٹیں وقت پر نہ پہنچنے سے منسوخ ہوگیں۔