Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

سال ِ رفتہ مایوسی سے عبارت،سال ِ نو میں بہتری کی اُمید

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 31, 2020 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 سال2020ہم سے رخصت ہورہا ہے اور2021کا سورج بس طلوع ہونے ہی والا ہے ۔شورش زدہ جموں وکشمیر میں انسانی ہلاکتوںکے تعلق سے اگرچہ گزرنے والا سال گزشتہ برس کے مقابلے میں کسی حد تک بہتر رہا اور تشدد آمیز کارروائیوں میں اُتنے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا اتلاف نہیں ہوا تاہم حسب سابق ہر اعتبار سے یہ سال بھی عوام کیلئے مایوس کن ہی رہا اور مسرت و فراوانی کا شاید ہی کوئی لمحہ جموںوکشمیرکے عوام کو بالعموم اور کشمیری عوام کو بالخصوس ہاتھ لگاہوگا۔
سال رفتہ میں جب کشمیر سیاسی لاک ڈائون سے ابھرنے لگا ہی تھا توکورونا وائرس کی آفت نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور طبی لاک ڈائون نے اہلیان ِ جموںوکشمیر کو اپنے گھروں تک محدود کرکے رکھ دیا۔کوروناکی یہ لہر آتے آتے وادی میں بہار آچکی تھی اور موسم گرما نے بھی دستک دی تھی تاہم لوگوں میں گرم جوشی مفقود ہی رہی کیونکہ راحت رسانی کا کوئی سامان میسر نہ ہوا۔سیاسی لاک ڈائون کی وجہ سے بے پناہ مصائب سے دوچار ہونے والے عوام راحت و سکون کے منتظر رہے لیکن راحت کا کوئی پل میسر نہیں آیا اور کووڈ 19-کی وباء نے تباہی مچادی ۔بہار ختم ہوئی اور خزاں نے دستک دی لیکن اہل وادی نے بہار میں بھی خزاں کا سماں پایا اور خزاں آتے آتے ان کی آمیدیں کافور ہوگئی تھیں ۔
اس دوران حد متارکہ اور بین الاقوامی سرحدپر بھی آگ و آہن کا کھیل جاری رہا اور دونوںجانب درجنوں انسانی جانیں تلف ہوئیں جبکہ ایک وقت ایسا آیا جب لگ رہا تھا کہ ہندوپاک کشیدگی جنگ کی صورت بھی اختیار کرسکتی ہے تاہم خدا خدا کرکے معاملہ رفع دفع کیاگیا ۔اسی کشمکش میں موسم سرما نے دستک دی اور جموںوکشمیر کی تاریخ میں پہلی دفعہ ضلع ترقیاتی کونسل کیلئے انتخابات ہوئے ،جن کے نتائج کم و بیش حسب توقع ہی رہے اور جیت کے دعوے کرنے والوں کی کہانیوں کے برعکس عوام نے ووٹ کے ذریعے اپنی بات سامنے رکھی ۔دیکھا جائے تو عملاًکسی جماعت کو واضح کامیابی نہ ملی ۔اگر اسمبلی حلقوں کے اعتبار سے دیکھاجائے تو سبھی کا حال خراب ہی رہا اور آزاد امیدواروں کی ایک نئی فوج ابھر کر سامنے آئی جنہوںنے روایتی سیاستدانوں کو پچھاڑ دیا۔کیا یہ کشمیر میں کسی نئے سیاسی بندو بست کی عکاسی کرتا ہے ،یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا تاہم ایک بات طے ہے کہ ان انتخابات نے کئی ایک کو شاہ اور کئی کو گدا بنا دیا۔
مسلسل آفتوں کا سامنا کرنے والے عوام کو انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کی صورت میں ایک بلا کا سامنا رہا جو ہنوز جاری ہے اور لاک ڈائون کی وجہ سے پیداشدہ محدودیت سے جہاں انٹرنیٹ زریعہ نجات بن سکتا تھا وہیں کشمیر میں انٹرنیٹ کی دم گھٹتی رفتار لوگوں کا جینا دوبھر کرتی رہی اور ابھی بھی کررہی ہے۔ ۔ان سب واقعات کے علاوہ دیگر کئی چھوٹے بڑے واقعات بھی پیش آئے تاہم ترقیاتی اور معیشی فرنٹ پر کوئی ایسی پیش رفت نہ ہوسکی جو قابل ذکر ہو بلکہ اگر یوں کہا جائے کہ ان دونوں محاذوں پر امسال بھی انتہا درجہ کی مایوسی ہی ہاتھ لگی تو بیجا نہ ہوگا۔
حق گوئی سے کام لیا جائے تو مجموعی طور پر پورا سال مایوسیوں سے عبارت رہا اور جہاں حکومتی سطح پر عوامی راحت رسانی کا کوئی بڑا کام نہ ہوسکا وہیں اپنے آپ کو عوام کے بہی خواہ کہلانے والی سیاسی جماعتوں کی جانب سے گو مگو کی سیاست ہی چلتی رہی اور عوامی نمائندگی کا کوئی واضح اور ٹھوس پروگرام سامنے نہیں آیا۔ یوں پورے سال میں کوئی ایک بھی ایسا واقعہ رونما نہ ہوا جو اہلیانِ جموںوکشمیر کیلئے راحت اور شادمانی کا باعث بن جاتا بلکہ اُلٹا نامرادیوں اور مایوسیوں کا یہ عالم رہا کہ بیروزگار نوجوانوں سے لیکر عام آدمی تک تمام طبقوں سے وابستہ لوگ نالاں ہی نظر آئے۔اب جبکہ 2020کا سورج غروب ہو رہاہے اور2021کا سورج طلوع ہورہاہے، تو یہی امید کی جاسکتی ہے کہ نیا سال اہلیانِ جموںوکشمیرکیلئے خوشیوں کی نوید لیکر آئے گا اور سارے نہیں تو کم از کم بیشتر مسائل حل ہوپائیں گے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

! اتوارجموں میں خریداری کا تہوار۔۔۔ سنڈے مارکیٹ میں خریداروں کا سیلاب
جموں
سنگلدان تتاپانی روڈپر پسنجر شیڈ خستہ حال | کٹرہ بانہال ریلوے لائن بھی بن گئی لیکن پسنجر شیڈ کی تعمیر نہ ہو سکی
خطہ چناب
ادھم پورکے سمرولی میں پتھر گر آئے | قومی شاہراہ پر ایک ٹنل بند ہونے سے ٹریفک متاثر
جموں
ناخواں والی سڑک پر پانی کی سپلا ئی پائپ لائنیںخستہ حال روزانہ سینکڑوں لیٹر پانی ضائع ،لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا
پیر پنچال

Related

اداریہ

مضر صحت پانی کی سپلائی سنگین مسئلہ

July 20, 2025
اداریہ

خطہ چناب کی سڑکوں پر موت رقصاں کیوں؟

July 19, 2025
اداریہ

ٹیکنالوجی رحمت یا زحمت ؟

July 17, 2025
اداریہ

! چلڈرن ہسپتال بمنہ خودعلاج کا محتاج

July 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?