Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

سال بدلے لیکن سڑکوں کی حالت نہیں بدلی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 28, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 
سرینگر// ناقص منصوبہ بندی کے نتیجے میں شہرسرینگرکی اندرونی اور رابطہ سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں اور تعمیرو ترقی کے ذریعے تبدیلی کے دعوے بھی صرف کاغذات تک ہی محدود ہیں ۔سڑکوں کی تجدید و مرمت کے حوالے سے چیف انجینئر آر اینڈ بی کا کہنا کہ موسم خوشگوار ہوتے ہیں سڑکوں کی مرمت کا کام شروع ہوگا ۔ عوامی حلقے کہتے ہیں کہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں دنیا تیزی کے ساتھ بدل رہی ہے جبکہ یہاںسرکار ڈیجیٹل ڈیجیٹل کے دعوے کرتی ہے اور دوسری طرف شہر سرینگر کی حالت ایسی ہے کہ معمولی بارش بھی پڑے تو سڑکیں تالاب کی شکل اختیار کر لیتی ہیں اورسب دیکھتے ہوئے بھی اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا جارہا ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سرکار کے وجود میں آنے کے بعد شہر کو سمارٹ سٹی بنانے کا دعویٰ کیا گیا، کاغذی گھوڑے دوڑائے گئے، منصوبے بنائے گئے لیکن تین سال کا عرصہ گزر گیااور سڑکوں کی مرمت کا مسئلہ جوں کا توں ہے ۔پائین شہر ہو یا سول لائنزیا مضافات ،سڑکیں ہر طرف کھنڈات بن کر آبادی کیلئے وبال جان بنی ہوئی ہیں ۔ شہر کے علمگری بازار ،آنچار ، اتھواجن ، باغ مہتاب ، باغات ، باغ علی مردان خان ، بال گاڈن ، بربر شاہ ، برزلہ ،چھانہ پورہ نٹی پورہ ،حیدپورہ ، راولپورہ ،بٹہ مالو ، بٹوارہ ، بمنہ ، ایچ ایم ٹی ،بہوری کدل ،  چھتہ بل حضرت بل ،صورہ ، الوچی باغ ، گوگجی باغ ، گوجوارہ ، حبہ کدل حضوری باغ ، خانیار ، عید گاہ ، لالبازار ، لسجن، مہجور نگر ، منور آباد ، نوہٹہ ، پیر باغ ، راجوری کدل ، رنگریٹ ،سرائے بالا ، شہید کنج ، شالیمار ، نشاط ، سونہ وار ، تیل بل ، زونی مر ،عید گاہ سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں اندروانی اور اہم رابطہ سڑکیں خستہ حال ہیں۔اب سرمائی راجدانی جموں سے دربار مو کے دفاتر سرینگر آرہے ہیں اور سرکار نے اہم سڑکوں پر جہاں بڑے بڑے کھڈے بن ہو چکے ہیں وہاںپھیوند کاری شروع کی ہے اور ایسے میں یہ لیپا توپی کس کام کی جب شہر بھرمیں سڑکیں کھنڈرات بن چکی ہیں۔ ٹرانسپورٹروںکا کہنا ہے کہ سڑکوںکی ابتر حالت سے گاڑیوں کو کافی نقصان سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ گڈس ٹرانسپورٹ یونین کے صدرمحمد صدیق رونگا نے بتایا کہ انہوں نے یہ معاملہ ڈویژنل کمشنر کشمیر کی نوٹس میں لایا اور انہوں نے یقین دلایا تھا سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کیا جائے تاہم آج تک کوئی بھی قدم نہیںاٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکار ٹرانسپوٹروں کروڑوں روپے بطور ٹیکس لیتی ہے لیکن سڑکوں کا حال دن بہ دن بے حال ہوتا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ روزانہ لاکھوں روپے گاڑیوں پر خرچہ آتا ہے کیونکہ کھڈوں کی وجہ سے گاڑیوں کے نہ صرف پٹے ٹوٹ جاتے ہیں بلکہ ٹائیر اور بریک شوزوں کے علاوہ دیگر پرزوں کو بھی نقصان ہوتا ہے ۔سڑکوں کی خستہ حالی سے تاجر برادردی بھی نالاں ہے ۔کشمیر اکنامک الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمد ڈر نے کہا کہ سرینگر کے مقابلے میں جموں کی سڑکیں حد درجہ ٹھیک ہیں،تاہم وادی کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیشگی بجٹ پیش کرنے کے باوجود بھی ابھی تک رواں مالی سال ایک چوتھائی فنڈس واگزار نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے تعمیراتی کام بند پرا ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شہر کی کئی اہم اور اندوانی سڑکوں پر موجود سرکار میں بطور وزیرتعمیرات الطاف بخاری نے اہم قدم اٹھایا تھا اور سڑکوں کی مرمت کا کام ہاتھ میں لیا تھا تاہم بعد میں یہ سلسلہ رک گیااور اب دو سال کا عرصہ گرزجانے کے باوجود بھی شہرکی سڑکیں مرمت طلب ہیں جس کی وجہ سے شہر کی 1,269,751آبادی پریشان ہے ۔سیاحتی سیزن کے دوران سڑکوں پر ہزاروں کی تعداد میں سیاح سفر کرتے ہیں اور انہیں بھی یہاں کی سڑکیں دیکھ کرذہنی پریشانیوں کا سامنا رہتا ہے ۔ سرینگرکے مغل باغات اور جھیل ڈل کی سیر پر آئے مدھیہ پردیش کے ایک سیاح نریش نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سرینگر قدرتی طور جنت بے نظر ہے میں نے یہ سنا تھا،اب دیکھا بھی اور دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا کہ واقعی دنیا میں اگر کوئی خوبصورت جگہ ہے وہ کشمیر  ہے لیکن یہاں سڑکوں کی حالت دیکھ کر ترس آتا ہے ۔۔چیف انجینئر آر اینڈ بی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ شہر میں جہاں جہاں سڑکیں خراب ہیں اُن کی مرمت کیلئے کام شروع کیا گیاتھا تاہم متوتر بارشوں کی وجہ سے کام میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں ۔انہوں نے کہا کہ موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ہی شہرکی سڑکوںکی تجدید و مرمت ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کے وزیر نعیم اختر کی ہدایت ہے کہ خراب ہوئی سڑکوں کی فوری مرمت کی جائے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

تازہ ترینشہر نامہکشمیر

تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام

July 6, 2025
شہر نامہ

صفاکدل آتشزدگی میں2زخمی | تجارتی عمارت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

June 29, 2025
شہر نامہ

کشمیری کنڑزبان میں پہلی مشترکہ پروڈکشن ہرمکھ فیچر فلم کاپرئمیر

June 27, 2025
شہر نامہ

سرینگر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ پر 990 کروڑ کی سرمایہ کاری ۔10 منصوبے ہنوز نامکمل

June 26, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?