سرینگر// ریاست میںسالڈ ویسٹ منیجمنٹ کیلئے طے شدہ ضوابط پر عملدرآمد کیلئے مخلوط سرکار نے ریاستی سطح کی مشاورتی کمیٹی کو تشکیل دینے کا اعلان کیا جبکہ محکمہ شہری ترقی و مکانات کے انتظامی سیکریٹری کی سربراہی میں اس مشاورتی کمیٹی میں مختلف محکموں کے23افسران کو شامل کیا گیا۔ مرکزی اسکیم کلہم صفائی مہم(سوچھ بھارت ابھیان) کے چلتے جموں کشمیر کی سرکار ریاست میں بھی بڑے پیمانے پر گندگی کو ٹھکانے لگے کیلئے متحرک ہوگئی ہے۔۔سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کے کمشنر سیکریٹری خورشید احمد شاہ نے اس حوالے سے ایک حکم نامہ زیر نمبر594-GAd of2017 محرر15مئی کو جاری کیا جس میں سرکار نے ٹھوس گنڈگی کو منیجمنٹ ضوابط2016کو عملانے کیلئے حکومت نے ریاستی سطح کی مشاورتی باڈی کو تشکیل دیا ۔23رکنی اس مشاورتی کمیٹی کی سربراہی شہری ترقی اور مکانات محکمہ کے انتظامئی سیکریٹری کو سونپی گئی ہیں جبکہ لیبر کمشنر،ناظم زراعت جموں،ناظم زراعت کشمیر، دیہی ترقی و پنچایتی راج اور محکمہ مال کے نمائندے (جو ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے سے کم نہ ہو)، جموں مونسپل کارپوریشن کے کمشنر،ریاستی پولیوشن کنٹرول بورڑ کے ممبر سیکریٹری، چیف ٹائون پلانر جموں،چیف ٹائون پلانر کشمیر،کمشنر سرینگر مونسپل کارپوریشن، مرکزی وزارت برائے ماحولیات و جنگلات کے نمائندے،مرکزی وزارت برائے دیہی ترقی کے نمائندے،سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڑ کے نمائندے،نیشنل انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی کے نمائندے،شہری ترقی و مکانات بورڑکی طرف سینامزد بلدیاتی اداروں کے3نمائندے،سینسس آپریشن کے2نمائندے، دیہی ترقی محکمہ کی طرف سے نامزدمعروف غیر سرکاری انجمنوں( جس نے ٹھوس غلاظت کو ٹھکانے لگانے کی میدان میں کام کیا ہو) کے نمائندے،محکمہ صنعت و حرمت کی طرف سے نامزدصنعتی شعبے سے وابستہ نمائندے، جموں اور کشمیر یونیورسٹیوں کی طرف سے نامزد متعلقہ مضموں کے2 ماہرین اور محکمہ دیہی ترقی محکمہ کی طرف سے نامزد ری سیکلنگ کے نمائندے اس کمیٹی میں بطور ممبران کام کرینگے۔ جنرل ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر سیکریٹری خورشید احمد شاہ نے بتایا’’ مذکورہ کمیٹی ٹھوس فضلہ منجمنٹ ضوابط2016 کو لاگو کرنے سے متعلق ریاستی پالیس اور حکمت عملی سے متعلق مسائل کا جائزہ لئے گی جبکہ ریاستی سرکار کو اس سلسلے میں ان جوابط کو مکمل طور پر عملانے کیلئے اپنی تجویز پیش کرئے گی‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ باڈی نیشنل گرین ٹریبونل کی طرف سے سالڈ ویسٹ منجمنٹ ضوابط2016 کو عملانے کیلئے دی گئی ہدایات کی بھی نگرانی کریں گی۔حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کمیٹی محکمہ شہری ترقی اور مکانات محکمہ کے ساتھ منسلک رہے گی جبکہ ہر6ماہ میں ایک میٹنگ کے انعقاد کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔