گاندربل//سالورہ گاندربل کے شیخ خاندان کو اس وقت صدمہ پہنچا جب 24 سالہ نوجوان مختصر علالت کے بعد انتقال کرگیا۔محکمہ ایگریکلچر میں تعینات شیخ منصور احمد کا 24 سالہ نوجوان شیخ زہیب دہلی کے راجیو گاندھی کینسر ہسپتال میں زیر علاج تھا ،جہاںاتوار کی صبح اُس نے زندگی کی آخری سانس لی۔شیخ زہیب نے حال ہی میں ایم بی اے مکمل کیا تھا ۔اُس کی موت کی خبر پھیلتے ہی علاقہ میںرنج وغم کی لہر پھیل گئی۔اس دوران ممبر اسمبلی گاندربل شیخ اشفاق جبار،پی ڈی پی ضلع صدر گاندربل فاروق گاندربلی نے شیخ منصور کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔لواحقین کے مطابق شیخ زہیب کی نماز جنازہ آج صبح ساڑھے آٹھ بجے جامع مسجد سالورہ میں ادا کی جائے گی۔