گاندربل// سالورہ گاندربل کے لوگوں نے جموں کشمیر بنک انتظامیہ سے علاقے میں ایک اے ٹی ایم نصب کرنے کی مانگ کی ہے ۔سالورہ ضلع گاندربل میں خاص اہمیت کا حامل علاقہ ہے۔علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ ضلع ہیڈکواٹر سے نزدیک ہونے کے باوجود یہ علاقہ تعمیرو ترقی میں پچھے ہے۔انہوں نے کہا کہ ای ٹی ایم کی عدم موجودگی کے نتیجے میں انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لوگوں نے جموں و کشمیر بنک کے چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ سالورہ میں اے ٹی ایم نصب کیا جائے تاکہ انہیں اس سہولت سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے ڈیڑھ کلومیٹر کا سفر نہ کرنا پڑے۔