نئی دلی/ریاستی حکومت نے ایک اہم اقدام کے طور پر دلی اور دیگر شہروں میں رہائش پذیر مائیگرنٹ پنڈت برداری کے لئے ایک مفت بس سروس کا اہتمام کیا ہے تاکہ وہ تولہ مولہ میں کھیر بھوانی میلے میں 20؍ جون شرکت کرسکیں۔اس حوالے سے کشمیری مائیگرنٹ برادری نے زبر دست دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔اس ضمن میں حکومت کی طرف سے حال ہی میں مائیگرنٹ کے لئے قائم کی گئی سپیشل سیل کی طرف سے 5 پرتھوی راج روڑ نئی دلی سے 120 شردھالوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔یہ بس سروس وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی طرف سے بیرون وادی رہائش پذیر کشمیری پنڈت برادری کے لئے کئے جارہے اعتماد سازی کے اقدامات کا ایک حصہ ہے۔اس سے پہلے وزیر اعلیٰ نے نئی دلی میں مارچ مہینے میں کافی تعداد میں کشمیری پنڈتوں کے ساتھ بات چیت کی تھی جنہوں نے وادی واپسی کے لئے کئی مطالبات ان کے سامنے رکھے تھے۔