سرینگر//جموں اینڈ کشمیراکیڈیمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کی طرف سے دو ہفتوں تک جاری رہنے والا سالانہ ڈراما فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا۔ فیسٹول کے دوران 13؍ ڈرامے پیش کئے گئے جن کا مشاہدہ لوگوں کی ایک بھاری تعداد نے کیا جن میں تھیٹر سے وابستہ شخصیات، اداکار، طلباء اور فنکار شامل ہیں۔فیسٹول کے دوران جو ڈرامے پیش کئے گئے اُن میںوُتر بِنیُل از مہک ڈرامیٹک کلب سرینگر،ارژکال ازیِمبرزل یوتھ کلب سرینگر،،وَتھ از آزاد ڈرامیٹک کلب گاندربل،،ٹِکہ لال از کشمیر کلچرل سوسائٹی سرینگر،کنفیشن از فردوس ڈرامیٹک کلب سرینگر،: بچھِ از وہاب کلچرل سوسائٹی حاجن،: سر پیٹھ از جہلم ویلی کلچرل فورم سمبل، سرکار از کرٹن کال تھیٹر سرینگر، پگاہ شولہِ دُنیا از دلشاد کلچرل فورم سمبل، سِکرٹ پلان از کشمیر ویلی تھیٹر سرینگر، رپیہِ رُود از ایس، آر تھیٹر گاندربل، شیکسپئرازینگ ڈراما ٹِسٹس سوسائٹی سرینگرشامل ہیں۔ اختتامی روز کشمیر کولیکٹیو پرفارمرس سرینگر نے ’’ ہتہ ہنڈول‘‘ ڈراما پیش کیا۔ جس کی ہدایت منظور احمد میر نے انجام دی اور منظور احمد میر نے ہی اسے تحریر کیا تھا۔ اس موقعے پر تھیٹر سے وابستہ سرکردہ شخصیات اور تھیٹر شائقین کی ایک بڑی تعداد ٹیگور ہال میں موجود تھی۔ جنہوں نے کشمیر میں تھیٹر کے فروغ کے لئے اکیڈیمی کی کاوشوں کو سراہا۔ اختتامی تقریب کی نظامت کے فرائض کلچرل اکیڈیمی کے اسسٹنٹ ایڈیٹر انسائیکلو پیڈیا ڈاکٹر سید افتخار احمد نے انجام دئے۔