عشرت حسین بٹ
پونچھ// سالانہ بڈھا امرناتھ یاترا پونچھ کے بہتر انعقاد کے لئے ایس ایس پی پونچھ شفقت حسین نے جمعرات کو پونچھ میں تمام سیکورٹی اداروں جن میں پولیس ایس او جی سی آر پی ایف اور آئی ٹی بی پی کے نوجوان شامل تھے ۔انہیںیاترا کے حوالے سے بریفینگ دی گئی۔ اس موقع پر ایس ایس پی پونچھ نے تمام سیکورٹی اداروں سے یاترا کے پرْامن اور بہتر انعقاد کے حوالے سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کی 28تاریخ سے بڈھا امرناتھ یاترا شروع ہونے جاری ہے اس یاترا کو بہ حسن خوبی انجام دینے کے حوالے سے جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے سیکورٹی فورسز یاترا ڈیوٹی کرنے کے لئے آئیں ہیں جن کے درمیان آپسی کوآرڈنیشن رکھنے کے حوالے سے ایک بریفینگ سیشن رکھا گیا تھا تاکہ آنے والے دنوں میں ہونے والی یاترا اچھے طریقے اور امن و امان سے انجام پزیر ہو سکے ۔بتا دیں کہ سالانہ بڈھا امرناتھ یاترا پونچھ منڈی رواں برس کی ۸۲ تاریخ سے شروع ہو رہی ہے جس کیلئے سیول اور پولیس انتظامیہ کی طرف سے تمام تر انتظامات مکمل کر دئیے گئے ہیں۔