Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

سازش

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 25, 2018 1:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
موہن ٹھاکر نے پانچواں پیک حلق سے نیچے انڈیل دیا تو اُس کا نوکر مخلصانہ انداز میں ملتجی ہوا،’’سر ہماری پارٹی کئی اہم علاقوں میں الیکشن ہار گئی تو کیا ہوا۔ابھی بھی ہمارے پاس بھرپور موقعہ ہے۔زیادہ پسینے سے آپ کی صحت پر مضر اثرات پڑ سکتے ہیں۔آپ پارٹی کے سربراہ ہیں،بھگوان نہ کرے ،اگر آپ ہی ٹھیک نہ رہیں تو پھر پارٹی کا بیڑا ہی غرق ہوجائے گا۔آپ چِنتا نا کریں سر ،جو لوگ آپ کو ہرانے کے درپے ہیں اُن کی بہو بیٹیوں کو ہم اپنی لونڈیاں بنا کر رکھیں گے‘‘۔
موہن ٹھاکر نوکر کے چہرے کو گھورنے لگا۔کئی منٹوں تک وہ اُسے مسلسل گھورتا رہا،ایک بے جان موُرتی کی طرح،جیسے کسی گہری سوچ میں گم ہو۔
’’تم ٹھیک کہتے ہو وِنود‘‘۔ کئی منٹوں بعد موہن ٹھاکر نے نوکر کو جواب دیا۔
موہن ٹھاکر ریاست کی سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ تھا۔وہ الفاظ کا جادوگر تھا۔وہ بخوبی جانتا تھا کہ الفاظ میں کیا طاقت ہے۔وہ جانتا تھا کہ لفظ تازیانے کی طرح برستے بھی ہیں اور تیر و نشتر کی طرح گھائل بھی کردیتے ہیں،یہ لفظ ہی ہیں جو بجھے ہوئے دلوں میں دمِ عیسیٰ ؑ کی طرح نئی روح پھونک دیتے ہیں۔اُس کی باتوں میں ایسی تاثیر تھی کہ جو ایک بار اُسے سُنتا،اُس کا متوالا ہوجاتا۔وہ ہمیشہ مذہب کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا وہ اکثریتی طبقے کو اقلیتوں کے خلاف بھڑکاتا۔اکثریت اُسے اپنا مسیحا مانتی تھی اور انتخابات میں دل کھول کے اُس کے حق میں ووٹ دیتی تھی۔یہی وجہ تھی کہ گزشتہ پندرہ سالوں میں اُس کی پارٹی مسلسل الیکشن جیتتی آرہی تھی۔حالانکہ اُس کی پارٹی نے رشوت ستانی اور اقربا ء پروری کے تمام ریکارڈ توڈ دئے تھے مگر اس کے باوجود ریاست کا اکثریتی طبقہ اُس کے شانہ بہ شانہ کھڑا تھا کیونکہ وہ اُن کے دھرم کا محافظ تھا۔
وہ دو جوان بیٹوں کا باپ تھا۔بڑا بیٹا اشوک لندن میں کاروبار کرتا تھا اور چھوٹا بیٹا وِکی ریاست کی سب سے بڑی یونیورسٹی میں ایم ۔بی۔اے کررہا تھا۔اُس کی شریکِ حیات کافی عرصہ پہلے انتقال کرچکی تھی مگر اُسے کبھی بیوی کی کمی محسوس نہیں ہوئی کیونکہ ہر روز کوئی نہ کوئی نامور حسینہ اُس کا بستر گرم کرتی تھی۔۔۔
اُس نے کبھی ایسی توقع نہیں کی تھی۔مگر آج پہلی بار اُسے اتنا بڑا دھچکا لگا ۔۔۔۔اُس کی پارٹی ریاست کے کئی اہم علاقوں میں انتخابات ہار گئی۔جس نے اُس کی راتوں کی نیند اُڑ اگررکھ دی۔پارٹی کے کئی اہم عہدیداروں کو بُلا کر اُس نے الیکن جیتنے کے لئے ایک خطرناک منصوبہ بنایا،ایک خطرناک سازش رچی۔اُسے پتا تھا کہ اگر یہ منصوبہ کام کرجائے تو اقتدار کی گدی ایک مرتبہ پھر اُسے ہی ملے گی۔۔۔۔
’’راجو! تم نے کہاں تک تیاری مکمل کی؟‘‘موہن ٹھاکر اپنے خاص آدمی سے فون پر پلان کے بارے میں استفسار کررہا تھا۔
’’ ٹھاکر صاحب! تیاری تو مکمل ہے ۔پلان کے مطابق میں نے داڑھی بڑھا دی۔اب میں پکا مسلمان لگ رہا ہوں‘‘۔
’’شاباش میرے شیر۔بھگوان کی دَیا سے کل ہی تمہیں سارا کام تمام کرنا ہے۔کل صبح تم پوُجا کے وقت دُرگا مندر میں گھس کر اُسے بارود سے اُڑا دو گے!۔کم از کم دس پندرہ لوگوں کی لاشیں گرنی چاہئیں‘‘۔اُس نے راجو کو مکمل ہدایت دی۔
اگلے دن دوپہر کے وقت  راجو نے موہن ٹھاکر کو فون پر خوشخبری سُنائی۔
’’ٹھاکر صاحب! مبارک ہو کام ہوگیا۔آٹھ لوگ موقعے پر ہی سورگ بساشی ہوگئے،جو لوگ زندہ بچ گئے اُن کی نظر میں ایک با ریش مسلمان نے حملہ کیا۔اب ریاست میں خوب دنگے ہوں گے۔اب آپ کو جیت سے کوئی نہیں روک سکتا‘‘۔
یہ خوشخبری سُن کر موہن ٹھاکر خوشی سے جھوم اُٹھا۔اُس نے راجو کو اس بہادری اور ذہانت کے لئے خوب داد دی۔
راجو کو خوشخبری سُنائے ابھی کچھ وقت ہی بیت چکا تھا کہ ٹھاکر کا نوکر بین کرتا ہو ا اُس کے کمرے میں داخل ہوا،’’ٹھاکر صاحب یہ کیا ہوگیا۔۔۔بھگوان! یہ کونسی آفت تم نے نازل کردی ہمارے ٹھاکر صاحب پر‘‘۔
’’کیا ہوا وِنود؟‘‘ اُس نے حواس باختہ ہوکر اپنے نوکر سے سوال کیا۔
’’سر میں اب کیا کہوں۔۔۔۔کہنے کی ہمت ہی نہیں ہو رہی۔۔۔۔آپ خود ہی دیکھ لیجئے‘‘۔
وِنود نے روتے ہوئے ٹی وی سیٹ آن کیا۔موہن ٹھاکر نے اسکرین کی طرف دیکھا تو وہ اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھا۔ٹی وی اسکرین پر اُس کے بیٹے وِکی کی تصویر چمک رہی تھی جس کے نیچے لکھا تھا،’’دُرگا مندر کے اندر خونین دھماکہ،آٹھ لوگ ہلاک۔۔۔مرنے والوں میں معروف سیاستدان موہن  ٹھاکر کا بیٹا وِکی بھی شامل!!!‘‘۔
 
رابطہ؛برپورہ پلوامہ کشمیر،[email protected]،Twitter@SahilAhmadlone2
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

۔ ₹ 2.39کروڑ ملازمت گھوٹالے میںجائیداد قرق | وصول شدہ ₹ 75لاکھ روپے 17متاثرین میں تقسیم
جموں
’درخت بچاؤ، پانی بچاؤ‘مشن پر نیپال کا سائیکلسٹ امرناتھ یاترا میں شامل ہونے کی اجازت نہ مل سکی ،اگلے سال شامل ہونے کا عزم
خطہ چناب
یاترا قافلے میں شامل کار حادثے کا شکار، ڈرائیور سمیت 5افراد زخمی
خطہ چناب
قومی شاہراہ پر امرناتھ یاترا اور دیگر ٹریفک بلا خلل جاری
خطہ چناب

Related

ادب نامافسانے

ابرار کی آنکھیں کھل گئیں افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

جب نَفَس تھم جائے افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

یہ تیرا گھر یہ میرا گھر کہانی

June 28, 2025

ایک کہانی بلا عنوان افسانہ

June 28, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?