یواین آئی
چھپرا// بہار میں سارن ضلع کے گورا تھانہ علاقے میں سڑک حادثے میں دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔پولیس ذرائع نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ کے بسہیاں گاؤں باشندہ شتروگھن پرساد کا بیٹا روپیش کمار (21) اور امیش پرساد کا بیٹا انشو کمار (21) جمعرات کی رات موٹر سائیکل سے ایک شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔ اسی دوران پاسوان ٹولہ کے قریب بے قابو ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں دونوں نوجوان زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ دونوں کو علاج کے لیے صدر اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹر نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔ پولیس ٹرک ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کررہی ہے۔