یواین آئی
چھپرا// بہار کے سارن ضلع کے بنیا پور تھانہ علاقہ میں آج بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے سنیچر کو یہاں بتایا کہ بھوساں گائوں باشندہ پرمود کمار ساہ (35) کو اپنے گھر میں بجلی کا کام کرتے وقت بجلی کا شدید جھٹکا لگا۔ اس کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ اسے علاج کے لیے ریفرل اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس ایف آئی آر درج کرکے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔