Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

سادہ شادی زیادہ بہتری

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 1, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
10 Min Read
SHARE
عید الفطرکے فوراً بعد وادی میں شادیوں کا سیزن پھرسے شروع ہو چکاہے۔ حسب دستور یہ سلسلہ نومبر کے مہینے تک طول پکڑے گا۔ ہمارے یہاں شادی بیاہ کے مواقع پر اکثر وبیشتر اسراف وتبذیر اور نمود ونمائش کا ایک میلہ سالگتا ہے جس میں رسومات ِ بد، فضولیات اور حماقتوں کی حد یں پارکی جا تی ہیں۔ جہیزی لین دین، رسوماتِ قبیحہ، بے ہنگم وازہ وان، آتش بازیاں ، چراغاںاور ہمچو قسم کی فضول خر چیاں ہمیں اجتماعی طور حرافات کے کس دلدل میں پھنساکر دم لیتی ہیں ، اس سے ہر کو ئی ذی ہوش باخبر ہے۔ ایک بدیہی حقیقت یہ ہے کہ کشمیر میں شادی بیاہ گھر پھونک تماشے کا دوسرانام ہے۔ اس سلسلے میں وعظ وتبلیغ اور اصلاحی تحریکیںکم وبیش غیر موثر ثابت ہو رہی ہیں۔ بلاشبہ وازہ وان ہماری روایت کا جزولا ینفک ہے مگر اس کی آڑمیں اشیائے خوردونوش کو بلاوجہ ضائع کر نے کا جو گناہ اجتماعی طور ہم سے سرزد ہو تا ہے، وہ ناقابل معافی ہے۔ ظلم بالائے ظلم یہ کہ شادی بیاہ سے منسلک رسوماتِ بد کا پیٹ ہر گزرتے دن کے ساتھ پھولتا جاتا ہے۔ نتیجہ یہ کہ جن گھرانوں میں اتنی سکت نہیں ہو تی کہ ان فضولیات وخرافات کا بار اٹھا سکیں ،ان کے یہاں لڑکے اور لڑکیاں شادی کی عمریں ڈھل جانے کے باوجود رشتہ ٔ نکاح میں بندھ جانے سے رہ جا تے ہیں۔ اس صورت حال کے سماجی اور اخلاقی مضمرات کا تذکرہ کر نے سے قلم بھی قاصر ہے۔ چونکہ ہمارے یہا ں نو دولتیو ں کے ایک مخصو ص طبقے میں پیسہ کی ریل پیل ہے،اس وجہ سے بھی شادی بیاہ کے نام پر ایسی ایسی بدعتوں کا نازیبا کلچر درآ یاہے جس سے حیات ِاجتما عی کے رواں رواں میں مختلف موذی بیماریاں پیوست ہو رہی ہیں۔ ان بیماریو ںکے زیر اثر شادی بیاہ جیسے مقدس رشتے کی اصل شکل ناقابل یقین حد تک بگڑ کر رہ گئی ہے۔ مذہبی معنیٰ میںشادی کا مطلب دو اجنبی انسانو ں کولافانی پیار محبت والے رشتے میں باہم دگر پیو ست کرنااور انہیں ازدواجی زندگی کی گاڑی میںبٹھا کر شاہراہِ حیات کی منزل کی طرف گا مزن کر نا ہے تاکہ انسانی تمدن اور تواتر نسل کی منزل پائی جا سکے۔ ظاہر ہے اس عظیم رشتے کی اْٹھا ن نیک نیتی، خلوص اور با ہمی عزت واکرام کے اینٹ گارے پر اٹھنی چاہیے کیونکہ اسی کے طفیل دو غیر محرم ایک دوسرے کے واسطے شریکِ حیا ت بن کر سماجی زندگی کا مفہوم پاتے ہیں۔ با لفا ظ دیگر شادی کے جو ڑ میں میاں بیوی کے لئے مذ ہبی ، روحا نی ، معاشرتی، نفسیا تی اور خا نگی زندگی کی ایک کثیرالجہت دنیا بسی ہے۔ بدقسمتی سے ہما ر ے یہا ں شادی کے ان اعلیٰ وارفع مقا صدکو ثانوی اہمیت بھی نہیں دی جارہی جب کہ بے ہودہ رسومات اور ضرر رساں روا جات کو اولیت مل رہی ہے۔ بگاڑ اس قدر آ چکا ہے گو یا شادی کی تقریب اب صرف ہمسا یوں اور دوست احبا ب رشتہ داروں میں اپنی ناک اونچی رکھنے کا نام ہے۔ اسے اجتما عی جبر کا شاخسانہ ہی قرار دیا جا سکتا ہے کہ شادی بیاہ کے موقع پر ہرکس و ناکس دیکھا دیکھی میں کچھ بھی کر نے کو اپنا ناقابل التواء فرض سمجھتا ہے۔ حد یہ کہ اگر کو ئی ذی فہم اور باشعور انسان مختلف اسباب کے تحت اس اجتما عی جبرو جنو ن کا حصہ بننے کو ٹھیک نہ بھی سمجھتا ہو لیکن عام تجربہ یہی ہے کہ ایسے لو گو ں کو بھی دیر سویر سما جی دباکے سامنے کلی یا جزوی طور سپر ڈالنے ہی پڑتے ہیں۔ شادی غمی کے باب میں مروج رسوماتِ قبیحہ کی نامعقولیت اور بہ حیثیت مجمو عی ان سے گلو خلاصی حاصل کرنے کے نکتے پر فرداً فرداًہم میں کو ئی ا ختلا ف ِ رائے نہیںپا یا جا تا مگر پھر بھی اجتماعی سطح پر ان کی پیروی سے تقریباً ہر کوئی اپنا دامن بچا نے سے گریزاں رہتا ہے۔ بہرصورت آج تک ہمارے یہاں شادی بیا ہ کو جا ئز رسوما ت کی زنجیروں سے آزاد کر نے کے لئے بہت ساری اصلا حی مہمیں چلا ئیں گئیں مگر وہ سب یکے بعد دیگرے ناکا می کا منہ دیکھتی رہیں۔با یں ہمہ اس حو صلہ افزا ء حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ موجودہ گھٹا ٹو پ اندھیرے میں بھی بعض روشن ضمیرلوگ اپنے ذاتی انشیٹیو پر سادہ شادیوں کا متا ثر کن اور مثا لی اہتمام کر نے میں کامیاب نظر آرہے ہیں۔ اس سلسلے میں کچھ اداروں کی اصلاحی کا وشیں واقعی قابل تعریف قرار پاتیںاگر یہ خلوص نیت سے مالامال ہوتے۔ اس کے برعکس برسوں سے اب یہ مسلسل سادہ شادیوں کی علمبرداری کی آڑ میں اخبارات میں ا پنی خود ستائی او ر تشہیر کے اتنے گن گان کرواتے ہیں کہ ان کی اصلاحی مہم ا یک ریاکارانہ عمل دکھا ئی دیتی ہے۔ بایں ہمہ کہیں کہیں اصلاح پسند اور دیندارلوگ ذاتی طور سادہ شادیوں کی حامی بھر کرسماج کے لئے ایک صحت مند نقش ِ راہ کی نشاندہی کر نے میں پیچھے نہیں۔ ان لوگوں کے یہاں شادی کی تقاریب میں سنجیدگی اور مذہبی وقار جھلکتا ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ ان تقاریب کو یہ چیز حقیقت میں منفرد بنا دیتی ہے کہ ان میں لذت ِ کام و دہن کے بہانے فضول خرچی ، اصراف و تبذیر سے پر ہیز، گو شت پو لٹری سمیت اشیا ئے خو ردو نوش کے ہو ش رْبا استعمال سے کنارہ کشی،وقت کے بلا وجہ اور بے دریغ زیاں سے دامن بچانا، دکھا وے کی مہمان نوازی اور اختلاط مردوزن سے اجتناب شا دی جیسے نا قا بل ِ معا فی جر م کا ادنیٰ سا شائبہ بھی دیکھنے کو نہیں ملتا۔ بلا شبہ ایسی سعید رو حو ں کے فیض و برکت سے ہی ابھی تک سو سا ئٹی میں دھیما دھیما ہی سہی کماحقہ اخلاقِ حسنہ کاتھو ڑا بہت اْجالا دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس میں دو را ئے نہیں کہ عمو ماً کشمیری سو سا ئٹی میں گزر بسر کر نے والے ایک عا م انسا ن کا خواب بلکہ اس کی پو ری زندگی کا ما حصل عا لی شان مکا ن کی تعمیر اور بعد ازا ں شادی بیاہ کی تقریب پر دوست احبا ب کی پرْ تکلف ضیافت کے علا و ہ کچھ اور نہیں۔عالی شان بنگلے کی تعمیر کے لئے دیا نت و امانت اور اخلا قی ا ُصولو ں کو روند ڈالنااور ضیافت کے نام پر بے شمار پکوانوںسے لو گو ں کو خوش کرنا،شادی کا جشن مناتے وقت مفت کی بجلی سے گھر کے درو دیوار کا چرا غا ں کرنا ، رات کو مائک لگاکرناچ نغمے کے شورو غو غاسے عوام الناس کی نیند یں حرام کرنا، آتش بازیوں اور ڈیکوریشن میں بے حساب مال وزر اُڑاناجیسی بے ہودہ حر کات سے ان غریب نوجوا نو ں اور مہندی کو ترس رہیں دوشیزاؤں کا گویا مذاق اُڑایا جا رہا ہے جن کے یہاںاتنی مالی خوشحالی نہیں ہوتی کہ ان رسومات وفضولیات کااہتمام کرکے اپنے ہاتھ پیلے کراسکیں۔ا ن ساری بدبختانہ کارستانیوں کے منفی نتائج کو مد نظر رکھتے ہو ئے مذہبی سکالروں اور سماجی اصلا ح کاروں پر بگڑے سماج کی نشتر زنی کر کے اس ناسور کاقلع قمع کر نے کی ذمہ داریاں سنجیدگی سے نبھا نے کی اشد ضرورت ہے تاکہ کسی غریب نوجوان کا نکاح ناممکن العمل ہو نہ کسی لاچاردوشیزہ کی عمر فضولیات اوربدعات و رسومات کا پیٹ بھرنے کے طویل انتظار میں اُس کے ہاتھ پیلے ہونے کا خواب دھرے کا دھرا رہے۔ نیز غزہ میں انسانیت کاجس طرح آج کل جنازہ اُٹھ رہا ہے، اس کا پاس ولحا ظ کر تے ہوئے بھی لوگوں کوسادہ شادیوں کا اہتمام کرناوقت کی پکار اور مظلومین کے ساتھ اظہار یکجہتی قرار پائے گی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ
برصغیر
امر ناتھ یاترا: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے افسران کو حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دی
تازہ ترین
بجبہاڑا میں آوارہ کتوں کے تازہ حملے میں دوسی آر پی ایف اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی
تازہ ترین
سرنکوٹ پونچھ میں ملی ٹینوں کی کمیں گاہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد : پولیس
تازہ ترین

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?