Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

سادہ زندگی گزارنا بہترین راہ عمل نقطۂ نظر

Mir Ajaz
Last updated: April 3, 2025 11:10 pm
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

ہارون ابن رشید

اللہ تعالیٰ کی طرف عطا کردہ رزق کو خرچ کرنے کا پورا پورا اختیار ہے۔ لیکن فضول خرچی اور اصراف سے قطعی طور منع کیا گیا ہے اور احسن طریقے سے قوائد و ضوابط کے مطابق خرچ کرنا لازمی ہے جبکہ موجودہ حالات اس سے بالکل برعکس ہیں کیوں کہ ہمارے رہن و سہن اور تہذیب و تمدن میں مغربی تہزیب کی یلغار ہے۔ ہم لوگ بلا جواز فضول خرچی کرکے پیسے بہا دیتے ہیں اور ناشائستہ طریقے سے خون پسینے سے کمائی ضائع کرتے ہیں۔ نکاح جو سنت ہے اور دیگر مذاہب میں بھی شادی بیاہی امر لازم ہے اور اس کے لئے باضابط طور اصول و ضوابط وضع کئے ہوئے ہیں لیکن اس نیک کام کو انجام دینے میں جائز طریقوں کو بالائے طاق رکھ کر غیر مہذب طریقہ کار اپنائے جارہے ہیں۔ حالانکہ ہر معاملے میںہمیں اسلام نے روزمرہ زندگی گزارنے کیلئے بھی ضابطہ حیات دیا ہے اورا خراجات کے طریقے بھی واضع کئے گئے ہیں لیکن ہم ہیں کہ سب کچھ بول کر اپنی منشاء کے مطابق اللہ کی دی ہوئی دولت کو غیر ضروری اور نازیبا کاموں پر خرچ کرتے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ انسان بالخصوص مسلمان کے لئے سادہ زندگی گزارنا بہترین راہ عمل ہے،ہم نے اس کو سرے سے ہی ترک کیا ہے اورماڈرن ازم کے نام پر وہ سب کچھ کررہے ہیںجو مغرب کی دین ہے۔ جبکہ موجودہ دورمیں عالم اسلام میںدرپیش حالات اور ہورہے المناک واقعات پر ہر درد مند دل رنجیدہ اور آنکھ نم ہے۔ غور طلب بات ہے کہ ہر انسان کو ہی نہیں بلکہ ہر مخلوق کو اپنے حقوق ہیں اور کوئی شخص کسی کے حقوق چھین نہیں سکتا ہے، اگر زور بازو اور طاقت کے بل پر کوئی کسی کا حق چھینتا ہے تو اس کا انجام بلآخرانتہائی عبرت ناک ہوتا ہے لیکن اس دنیائے فانی میں بھی اسکواپنی بُرائی کاخمیازہ اٹھانا پڑتا ہے۔ تمام انسان آدم ؑکے اولاد ہیں ، ہر انسان ایک دوسرے کا بھائی ہے لیکن دو بھائیوں کے درمیان اپنے منشاء سے تفاوت رکھی ہے جس کو اللہ نے مال و جاہ اور دھن دولت کی عنایت فرمائی ،اس کے کندھوں پر ذمہ داریوں کا بھاری بوجھ ڈالاہے۔ کیونکہ صاحب ثروت افراد کو مفلس اور مفلوک الحال لوگوں کی طرف توجہ مبذول کرنے کی ذمہ داری ہے۔ بے شک اللہ ہر مخلوق کو کسی نہ کسی طرح رزق عطا کرتا ہے لیکن صاحب ثروت افراد کو آزمائش میں ڈال دیتا ہے اور ان پر اُن لوگوں کا حق ہے جن کو اللہ نے اپنی منشاء کے تحت مستحق و محتاج رکھا ہے اور انہی لوگوں سے دولت مندوں کو آزمانے کا باعث بنایا گیا ہے۔ اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ جن لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے مال و متاع سے سرفراز کیا ہے ،وہ فضول خرچی کے بجائے ان لوگوں کا خاص خیال رکھیں جو ان کی مدد کے محتاج ہیں۔ کیونکہ ان کا حق ہے جس کے بارے اللہ کے حضور ضرور پوچھ تاچھ ہوگی۔
بحیثیت مسلمان، ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ اسلام ہمیشہ سے ایک جامع اور ہمہ گیر تحریک رہا ہے۔ اس کے پروگرام میں روحانی ترقی، مخلصانہ عقیدت، الہٰی ہدایات کی پابندی، صحت مند ماحول کو برقرار رکھنا، انسانی معاشرے کی اصلاح اور انسانوں کو بااختیار بنانا اور سادہ زندگی گذانا شامل ہے۔
ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اسلام کی مطابقت کا تعین اس اہمیت سے نہیں ہوتا ہے جو ہم بطور ’’وفادار‘‘ اپنے عقیدے کو تفویض کرتے ہیں، بلکہ یہ کہ ہمارا ہمہ گیر عقیدہ ہمارے دور کی حقیقتوں کا کیا جواب دیتا ہے۔مطابقت کا اندازہ کسی بھوکے کو شہادت (ایمان کی گواہی) سکھانے سے یا صرف غریبوں کے لیے دعا کرنے سے یا چور کے ہاتھ کاٹنے سے نہیں ہوتا۔ ضرورت کے وقت بھوکوں کو کھانا کھلانے کی خواہش، تکلیف کے وقت درد میں مبتلا افراد کی تکلیف کو دور کرنے اور چوری کی ضرورت کو دور کرنے کے عمومی عزم سے مطابقت کا تعین کیا جاتا ہے۔اسلام کی مطابقت کا انحصار اس بات پر ہے کہ امت عملی طور پر دنیا کو کس طرح منسلک کرتی ہے۔ دوسرے لوگ اسلام کو مسلمانوں کے ذریعے دیکھتے ہیں اور اگر مسلمان دنیا میں ناکام ہو جائیں تو اسلام ناکام نظر آئے گا۔عقلمندوں نے کہا ہے کہ ایمان محض خواہش سے ظاہر نہیں ہوتا بلکہ یہ دل کی پاکیزگی میں جڑی ہوئی ہے اور فائدہ مند عمل سے تصدیق شدہ ہے۔اب جبکہ رمضان المبارک ہم سے وداع ہوگیا ہے ،تورمضان کے ذریعے ہماری عقیدتوں نے ہمارے رویوں، ہمارے رشتوں، ہمارے جسموں، ہمارے دلوں، ہمارے دماغوں اور ہماری روحوں پر کس طرح مؤثر اثر ڈالا ہے،وہ رویے اور جذبے ہمیں برقرار رکھنے چاہئیں۔
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
صدرِ جمہوریہ نے لداخ ایل جی کو ’گروپ اے‘سول سروس عہدوں پرتقرری کا اختیار دیا چیف سیکرٹری اور ڈی جی پی کی تقرری کے لیے مرکزی حکومت کی منظوری بدستور لازمی
تازہ ترین
پونچھ ضلع جیل میں جھگڑے میں  قیدی زخمی
پیر پنچال
جموں و کشمیر میں موسلا دھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا
تازہ ترین
جموں میں جعلی سیفائر ریکیٹ کا پردہ فاش: حیدرآباد متاثرہ کو 62 لاکھ روپے واپس: پولیس
تازہ ترین

Related

کالممضامین

! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان

July 9, 2025
کالممضامین

دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات

July 9, 2025
کالممضامین

گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت

July 9, 2025
کالممضامین

چھرنبل ۔ نظروں سے اوجھل دلکش سیاحتی مقام سیاحت

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?