عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// وزارت داخلہ نے ’’ اے جی ایم یو ٹی ‘‘کیڈر 2023سے وابستہ7آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کی مرکزی زیر انتظام خطوں جموں وکشمیر اور لداخ میں تقرری عمل میں لائی ۔ حکم نامے کے مطابق پلوی مشرا، پرنس کمار اور سواتی شیمار کو جموں و کشمیر میں تعینات کیا گیا ہے۔ تینوں افسران ‘اے جی یو ایم ٹی‘کیڈر 2023 میں ہیں، اور ان کی تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور آئندہ احکامات تک برقرار رہے گی۔ اسی طرح اومکار راجندر گنڈاگے کو لداخ میںتعینات کیاگیا ہے۔ایک اور حکم نامہ کے مطابق جموں کشمیر اور لداخ میں2023’اے جی یو ایم ٹی‘ کیڈر کے3آئی پی ایس افسران کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ ان افسران میںانا سنہا اور ہرشل راجیش مہاجن کو جموں کشمیر جبکہ رشب شکلا کی تقرری لداخ میں کی گئی۔