عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/رکن پارلیمان اور سابق کرکٹر یوسف پٹھان نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے ساتھ ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے یوسف پٹھان کے کرکٹ میں تعاون کو سراہا اور ان کی عوامی زندگی اور مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ جانکاری وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی گئی۔پوسٹ میں کہا گیا ممبر پارلیمنٹ اور سابق کرکٹر یوسف پٹھان نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔پوسٹ میں مزید کہا گیاوزیر اعلیٰ نے ہندوستانی کرکٹ میں ان کے تعاون کو سراہا اور ان کی عوامی زندگی اور مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سابق کرکٹر یوسف پٹھان کی عمر عبداللہ کے ساتھ ملاقات
