سرینگر//ریاستی انتظامیہ میں اہم عہدوں پرفائز رہے سابق ڈپٹی سیکریٹری خواجہ غلام مصطفی بٹ اس دارفانی سے رحلت کرگئے۔ غلام مصطفی بٹ سنیچر کو مختصر علالت کے بعدصورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کی اجتماعی فاتحہ خوانی یکم نومبربروزبدھ وارکوآبائی گھرواقع زڈی بل سرینگرمیں انجام دی جائیگی۔ ممبراسمبلی زڈی بل عابدانصاری سمیت کئی سیاسی وغیرسیاسی شخصیات نے غلام مصطفی کے انتقال پررنج وغم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات کویادکیا۔