سر ینگر/ یونیورسٹی لداخ کا کام کاج شروع کرنے کیلئے ایک اہم فیصلے کے تحت جمعرات کوگورنر ستیہ پال ملک ،جو کہ اس یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں ، نے ریاست کے سابق چیف سیکرٹری سی پھونسنگ کو اس یونیورسٹی کا پہلا وائس چانسلر مقرر کیا ۔
سی پھونسنگ نے تقریباً 35 سال تک مختلف عہدوں پر رہ کر اپنے فرائض انجام دئیے ہیں ۔ وہ ریاست کے چیف سیکرٹری رہنے کے علاوہ سیکرٹری داخلہ اور ریاستی حکومت کے مشیر بھی رہ چکے ہیں ۔ سی پھونسنگ ایک قابل بیورو کریٹ مانے جاتے ہیں ۔
گورنر نے ایک کے اے ایس افسر امتیاز احمد خان کاچو کو یونیورسٹی لداخ کا رجسٹرار مقرر کیا ہے ۔
اس کے علاوہ گورنر نے جے ڈی سی لیہہ کے انچارج پرنسپل پروفیسر ڈیسکیانگ نمگیال کو یونیورسٹی لداخ کیلئے کنٹرولر امتحانات مقرر کیا ہے ۔