اسلام آباد //پا کستان میں نگراں وزیراعظم کے لئے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ناصرالملک کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے نگراں وزیراعظم کے لیے جسٹس (ر) ناصرالملک کے نام کا اعلان کیا۔پاکستانی آئین کے مطابق ملک میں الیکشن سے قبل 60روز کیلئے عبوری حکومت بنانا لازمی ہے جس کے تحت ہی الیکشن کرائے جاتے ہیں اور نئی حکومت کی تشکیل تک عبوری حکومت ہی ملک کا کام کاج سنبھالتی ہے۔31مئی کو موجودہ حکومت کی معیاد ختم ہورہی ہے۔ملک میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی عبوری طور پر نامزد کئے جارہے ہیں۔