سرینگر/پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سابق لیڈر، راجا اعجاز علی نے بدھ کو پیپلز کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کیا۔
سابق آئی جی پولیس ،راجا نے2014کے اسمبلی انتخابات میں پی ڈی پی ٹکٹ پر اُوڑی انتخابی حلقے سے حصہ لیتے ہوئے19000ووٹ حاصل کئے تھے۔
پی ڈی پی لیڈرشپ پر الزام عائد کرتے ہوئے راجا نے کہا کہ اُنہیں پارٹی میں آگے بڑھنے اور سیاسی اختیار سے محروم رکھا گیا تھا۔
انہوں نے کہا'' جہاں پی ڈی پی 1200ووٹوں سے آگے نہیں بڑھتی تھی وہاں میں نے 19000ووٹ حاصل کئے لیکن میری محنت کو پارٹی کے اندر پذیرائی نہیں ملی اور مجھے ہمیشہ ٹالا گیا''۔