اننت ناگ // مٹن علاقے میں ایک سابق پنچ کو نا معلوم افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔پولیس نے بتایا کہ نامبل مٹن گائوں میں سابق سرپنچ غلام رسول گنائی ساکن بونہ ہانجی پورہ اپنی دوکان پر شام کے وقت بیٹھا تھا تو اس دوران اسے مشتبہ جنگجوئوں نے گولیاں ماردیں جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوا اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔معلوم ہوا ہے کہ وہ ماضی میں پی ڈی پی سے وابستہ رہا تھا۔