قاضی گنڈ//قاضی گنڈ میں سابق پنچ کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا گیا ۔قاضی گنڈ پانزتھ میں نیشنل کا نفرنس سے وابستہ سابق پنچ نذیر احمد شاہ پر نامعلوم افراد نے گولی چلائی جس کے سبب مذکورہ شخص زخمی ہوا ۔گولی اُن کے ٹانگ میں لگی اور اُ سے علاج معالجہ کیلئے پہلے ایمرجنسی اسپتال قاضی گنڈ لایا گیا تاہم بعد میں ضلع اسپتال اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے۔