شوپیاں// شوپیان میں اتوار کی شب مسلح افراد نے سابق وزیر غلام حسن خان کی رہائش گاہ میں حفاظت پر مامور اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔اتوار کی شب 10:33منٹ پر نامعلوم افراد نے غلام حسن خان کی رہائش گاہ کی طرف فائرنگ جس کے جواب میں وہاں تعینات فورسز نے بھی فایرنگ کی ۔قریب 15منٹ تک جاری رہنے والی دو طرفہ فائرنگ کے بعد پولیس اور فوج نے ارد گرد علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی تاہم حملہ آور اندھیر کا فائدہ اُٹھاکر بھاگنے میں کامیاب ہوئے۔اس حوالے سے کشمیرعظمیٰ سے بات کرتے ہوئے سابق وزیرغلام حسن خان نے کہاکہ سابق وزیر ہونے کے باوجود میری حفاظت کئے مکمل حفاظتی انتظامات نہیں کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں اپنی جان کو خطرے میں محسوس کر رہا ہولہذا میری سیکورٹی بڑھائی جائے۔