سرینگر/جموں کشمیر کے سابق وزیر خزانہ حسیب درابو نے جمعرات کو پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سے استعفیٰ دیدیا۔
درابو نے اپنا استعفیٰ پارٹی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو بھیجی گئی ایک چھٹی کے ذریعے دیا۔
درابو نے اپنے خط میں لکھا ہے''گوکہ میں کوئی باغی نہیں،آپ جانتی ہیں کہ میں نے کابینہ، اسمبلی اور پارٹی سے کم و بیش دو سال قبل استعفیٰ دیدیا تھا، جس کو آپ نے منظور نہیں کیا۔میں اب بہت عرصہ سے پارٹی معاملات سے لاتعلق ہوں''۔
انہوں نے مزید لکھا ''میں نے فوری طور پر کچھ نہیں کیا کیونکہ میرا یقین ہے کہ اخلاقی طور یہ غلط ہے کہ جس پارٹی کے نام پر کسی نے الیکشن جیتا ہو اُسی کو چھوڑا جائے۔ چونکہ اب سب ختم ہوگیا ہے اس لئے میں پی ڈی پی سے مستعفی ہورہا ہوں''۔
درابو نے ایک ٹویٹ میں بھی پی ڈی پی سے استعفیٰ دینے کی تصدیق کی۔