سرینگر//سانق وزیر اعؓم داکٹر من موہن سنگھ کی حالت میں استحکام آرہا ہے۔ اسپتالی ذرائع نے پیر کو کہا کہ اُن پر ادویات کا اثر ہورہا ہے اور اُن کی حالت آہستہ آہستہ مستحکم ہورہی ہے۔
منموہن سنگھ کو اتوار کی شام سینے میں درد کی شکایت ہوئی تھی ، جس کے بعد انہیں ایمز میں بھرتی کرایا گیا۔ 87 سالہ سابق وزیر اعظم کو ایمز کے کارڈیک نیورو سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ 2004 سے 2014 تک ملک کے وزیر اعظم رہے۔ اس سے پہلے وہ 1991 میں نرسمہا راو کی حکومت میں وزیر خزانہ رہے۔ منموہن سنگھ کے وزیر خزانہ رہتے ہوئے ملک کے بازار کو غیر ملکی کمپنیوں کیلئے کھولا گیا۔ منموہن سنگھ ریزرو بینک آف انڈیا کے پندرہویں گورنر رہے۔ وہ راجیو گاندھی کی حکومت میں یوجنا آیوگ کے ڈپٹی چیئرمین بھی رہے۔ حال ہی میں کووڈ 19 کی وجہ سے پیدا حالات کیلئے کانگریس نے ایک صلاح کار گروپ بنایا ہے ، جس کی صدارت منموہن سنگھ کررہے ہیں۔