جموں//کمڈور ریٹائرڈ دلبیر سنگھ سوڑھی نے یہاں راج بھون میں اپنی کتاب ’’ وومن آف سبسٹنشل کریکٹر ‘‘ گورنر این این ووہرا کو پیش کی ۔ اس کتاب میں مختلف مذہبی فن پاروں میں خواتین کے مقام کے بارے میں تحقیق شدہ ریفرنسز موجود ہیں ۔اس میں خواتین کو درپیش مختلف سطحوں کے مسائل کی بھی عکاسی کی گئی ہے ۔کمڈور سوڑھی نے گورنر کو جانکاری دی کہ یہ کتاب اقتصادی طور کمزور خواتین کو تعلیم حاصل کرنے میں کافی مدد دے گی ۔گورنر نے کمڈور سوڑھی کو اس طرح کی کتاب لکھنے کے لئے انہیں مبارک باد دی ۔انہوں نے کہا کہ یہ کتاب آج کل کے سماج میںمختلف بدعات کو دور کرنے میں بھی کلیدی رول ادا کرے گی۔انہوںنے مصنف کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔