جموں // سابق ممبر اسمبلی اور این سی لیڈر گگن بھگت کو پولیس نے ایک خاتون سرپنچ کی مارپیٹ کرنے پر گرفتار کرلیا ہے۔یہ واقعہ آر ایس پورہ میں پیش آیا، جہاں سرپنچ سیما دیوی اور اسکے ورکروں کی مارپیٹ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔دن کے دو بجے اسے حراست میں لیا گیا اور اسکے خلاف کیس درج کیا گیا۔