نئی دہلی// سابق صدر پرنب مکھرجی کورونا انفیکشن سے متاثر ہو گئے ہیں۔
مکھرجی نے خود پیر کو ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع دی ۔
انہوں نے لکھا ” آج مجھے کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ میری ان تمام لوگوں سے گذارش ہے، جو گزشتہ ہفتہ میرے رابطے میں آئے ، وہ اپنے آپ گوشہ تنہائی اختیار کرلیں اور کووڈ۔19 کی جانچ کروائیں“۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس ملک بھر میں انتہائی تیزی کے ساتھ پھیلتا جارہا ہے جس سے عوام و خواص حلقوں کے اندر انتہائی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔