نئی دہلی//سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کا پیر کی شام کو انتقال ہوگیا۔ وہ 84سال کے تھے۔
سابق صدر جمہوریہ کے بیٹے اور سابق رکن پارلیمان ابھیجیت مکھرجی نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ مکھرجی کئی دنوں سے آرمی کے آر اینڈ آر اسپتال میں داخل تھے۔
مکھر جی بیٹے نے لکھا” بھاری من سے آپ کو مطلع کررہاہوں کہ ریسرچ اینڈ ریفیرل اسپتال کے ڈاکٹروں کی سخت کوششوں اور ملک کے لوگوں کی دعاو¿ں کے باوجود میرے والد مسٹر پرنب مکھرجی کا ابھی کچھ لمحہ قبل انتقال ہوگیا۔ “
ابھیجیت مکھرجی نے کہاکہ وہ ہاتھ جوڑ کر لوگوں کا دعاو¿ں کے لیئے شکریہ اداکرتے ہیں۔