یو این آئی
نئی دہلی//سابق دفاعی سکریٹری اجے کمار کو یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی)کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ منگل کو وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آئین کے آرٹیکل 316 (1) کے تحت ڈاکٹر اجے کمار کو یونین پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی)کا چیئرمین مقرر کیا ہے حکم کے مطابق، یو پی ایس سی کے چیئرمین کے طور پر ڈاکٹر اجے کمار کی میعاد ان کے چارج سنبھالنے کی تاریخ سے شروع ہوگی۔ ان کی تقرری کی میعاد آئین کے آرٹیکل 316(2) کے التزامات کے ذریعے ریگولیٹ کی جائے گی اور سروس کی شرائط جس میں وقتا فوقتا ترمیم کی جاتی ہے یوپی ایس سی (ممبرز) ریگولیشنز، 1969 کے تحت چلائی جائیں گی۔قابل ذکر ہے کہ اجے کمار نے سال 2019 سے 2022 تک سکریٹری دفاع کے طور پر کام کیا تھا۔