سرینگر//سابق سرکار نواز بندوق بردار (اخوانی) پاپا کشتواڑی جمعرات کو اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے لقمہ اجل بن گیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق غلام محمد لون عرف پاپا کشتواڑی عرف ممہ لون سینٹرل جیل میں مقید تھا جہاں سے اُسے آج علاج و معالجہ کیلئے پولیس اسپتال لایا گیا تھا اور وہ وہاں ہی فوت ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق پاپا کشتواڑی، جو کئی ہلاکتوں کے الزام میں مقید تھا،کچھ عرصہ سے بیمار تھا اور اس کو اکثر طبی معائنے کیلئے لیا جاتا تھا۔