شوپیان//ہف شرمال میں ایک سابق جنگجو کے چیچیرے بھائی کو شدید ٹارچر سے ہلاک کیا گیا ہے۔ہف شرمال شوپیان کے سابق جنگجو کمانڈر بلال مولوی کے چچیرے بھائی طارق احمد ولد غلام حسن موہند، جو پیشے سے ترکھان تھا، کی لاش کولگام کے رکھ مومن آرونی علاقے سے پیر کی صبح بر آمد کی گئی۔27 سالہ طارق کے جسم پر شدید تشدد کے نشانات تھے اور اسکی موت ٹارچر کرنے سے واقعہ ہوئی ہے۔مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ معلوم ہوا کہ طارق احمد سنیچر کی شام دیر گئے اپنے گھر سے لاپتہ ہوا تھا۔شوپیان اسپتال میں داکٹروں نے لاش کا معائنہ کیا اور اسکے جسم پر گولی کا کوئی نشان نہیں تھا۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس کی موت ٹارچر کرنے سے ہوئی ہے۔ اسکے جسم کے اعضاء پر سنگیں چوٹیں پائی گئیں۔ نوجوان کے قتل کے واقعہ کی نسبت کیس درج کیا گیا ہے۔