سرینگر//جموں کشمیر پولیس کے سابق سربراہ ایس پی وید کورونا وائرس میں مبتلاءپائے گئے ہیں۔ اُن کے اور گھرانے کے مزید دو افراد کے نمونوں کی جانچ رپورٹ منگل کو مثبت آگئی ۔
وید نے ایک ٹویٹ میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے ساتھ ساتھ اُن کی بیوی اور بیٹے کا کورونا وائرس رپورٹ مثبت آیا ہے۔
ویدنے اُن سبھی افراد سے الگ تھلگ ہونے کی درخواست کی ہے جو اُن کے رابطے میں آئے ہیں۔
ستمبر2018میں وید کو ٹرانسپورٹ کمشنر کے طور تعینات کیا گیا تھا۔