نئی دہلی// عدالت عظمیٰ نے ریاستی حکومت کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے سابق ججوں کیلئے زندگی بھر سیکورٹی واگذار کرنے کے ہائی کورٹ احکامات پر امتناع جاری کیا ہے ۔چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس دیپک مسرا،جسٹس ا ے ایم کھان والکر اور ڈی وائی چندر چوند پر مشتمل سپریم کورٹ کے بنچ نے جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاد دائر کی گئی جائزہ پٹیشن پر سماعت ہوئی جس میں ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت پر سابق ججوں کو عمر بھر کیلئے سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا تھا ۔ریاستی حکومت کی طرف سے پیش ہوئے وکلاء نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ ریاستی عدالت عالیہ کے فیصلے میں سنگین قسم کی خامیاں ہیں لہٰذ ااسے کالعدم قرار دیا جانا چاہئے دوسری طرف مرکزی حکومت کی طرف سے پیش ہوئے وکلاء نے کہاکہ حکومت کے پاس سیکورٹی فراہم کئے جانے سے متعلق پہلے ہی قواعد وضوابط وضع ہیں لہٰذا ہائی کورٹ کا اس معاملے میں تازہ فیصلہ نقائص سے پر ہے ۔عدالت عظمیٰ نے عرضی کا جائزہ لینے کے بعد عدالت عالیہ کے فیصلے پر امتناع جاری کردیا۔