سابق بیوروکریٹ محمد اشرف میرکی پیپلز کانفرنس میں شمولیت

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//جموں کشمیر کے سابق بیورو کریٹ محمد اشرف میر نے جمعرات کو پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔اشرف میر کو پارٹی میں خیر مقدم کرنے کیلئے ایک منعقدہ تقریب کے دوران پیپلز کانفرنس کے چیئر مین سجاد غنی لون بھی موجود تھے۔
میر نے قانون ساز کونسل کے سیکریٹری،کمشنر /سیکریٹری قانون اور پارلیمانی امور، مال، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ریلیف ،باز آبادکاری اور تعمیر نو کے طور اپنے فرائض انجام دئے ہیں۔
اشرف میر2019میں اس کے خاتمے تک سٹیٹ انفارمیشن کمشنر کے طور بھی تعینات رہے۔
پیپلز کانفرنس کے ایک بیان کے مطابق پارٹی کے چیئر مین سجاد لون نے اشرف میر کا خیر مقدم کیا ہے اور انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اُن کی پارٹی میں شمولیت سے پارٹی کو فائدہ حاصل ہوگا۔
بیان کے مطابق میر نے اس موقع پر پارٹی ایجنڈا اور مشن کو آگے بڑھانے کی ٹھان لی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *