نیوز ڈیسک
نئی دہلی //سابق بیوروکریٹ ارون گوئل کو الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا۔1985 بیچ کے پنجاب کیڈر کے افسر، گوئل چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور الیکشن کمشنر انوپ چندر پانڈے کے ساتھ پولنگ پینل میں شامل ہوں گے۔ان کی تقرری کا اعلان حکومت نے ایک پریس بیان میں کیا۔سشیل چندرا اس سال مئی میں چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے جس کے بعد راجیو کمار نے چارج سنبھالا تھا۔