حسین محتشم
پونچھ//سابق ایم ایل اے پونچھ شاہ محمد تانترے کی قیادت میں عوامی وفد نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ وکاس کنڈل سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے آفیسر موصوف کو عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔انہوں نے بذات خود مختلف مقامات پر پہنچ کر عوام سے ملاقات کر انکے مسائل سنے پر ڈی سی کو مبارک باد دی۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو تحصیل حویلی و تحصیل منڈی کی تمام پنچایتوں میں سڑکوں کی خستہ حالی بجلی پانی کی عدم دستیابی و دیگر اہم مسائیل سے واقف کرواتے ہوئے خاص طور پر پی۔ایم اے وائی کے تحت عوام کو ملنے والے مفاد میں کئی مقامات پر عوام کے بنے ہوئے شیڈ کے متعلق اس اسکیم سے عوام کو محروم رکھے جانے پر اپنی برہمی ظاہر کی اور ڈپٹی کمشنر کو یہ تفصیل سے بتایا کہ یہ شیڈ غریب غرباء عوام نے عارضی طور پر اپنے مال مویشیوں کی رہائیش گاہ کے لئے تعمیر کئے ہیں اسلئے محض ان شیڈس کی رکاوٹ کو ظاہر کرکے اس اسکیم سے محروم نہ رکھا جائے بلکہ بلاک لیول پر کمیٹی تشکیل دی جائے جو موقعہ واردات پر خود پہنچ کر اسکی پوری تحقیقات کرے تاکہ عوام کو پی ایم اے وائی اسکیم کے تحت مکان تعمیر کرنے کا مفاد حاصل ہوسکے۔ڈپٹی کمشنر پونچھ وکاس کنڈل نے انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ اس مسئلہ پر سنجیدگی سے نوٹس لیں گے اور عوام کے جتنے بھی مسائیل ہیں انہیں حل کرنے کے لئے اول ترجیح دی جائے گی۔بعد ازاں ذرایع ابلاغ کے نمایندوں سے بات کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا تاہم انہوں نے موجودہ حکومت کو بھی انکے انتخابات کے دوران کئے گئے وعدوں کو یاد دلاتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت اگرچہ چار مہینے کے دور اقتدار میں اپنے وعدوں کو پورا نہیں کر پائی ہے لیکن پھر بھی انہیں امید ہے کہ شاید مستقبل میں عوام سے کئے ہوئے وعدوں کو وہ پورا کریں گے۔ انہوں نے پچھلے دنوں موجودہ ایم ایل اے حویلی کے لئے عوام کی جانب سے جاری کردہ خط جو سوشل میڈیا پر وایرل ہوا تھا اسکے متعلق بھی کہا ہے کہ اب عوام سمجھ چکی ہے کہ موجودہ حکومت انتخابات کے دوران کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے لیکن پھر بھی وہ انکے لئے اپنی نیک خواہشات اور نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہیں کہ اگر مستقبل میں بھی حکومت عوام کے مسائیل کو حل کروانے کے لئے کوئی اقدام اٹھاتی ہے تو انکا پورا تعاون انکے ساتھ رہیگا۔اس موقعہ پر انکے ہمراہ الحاج بشیر احمد خاکی،سرجن سنگھ،منظور احمد کے باشمول دیگران بھی موجود تھے۔