منجاکوٹ//سائیں ولی داد کے عرس کی مناسبت سے منجا کوٹ کے سرولہ گائوں میں سائیں فضل کے دولت کدہ پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعہ پر بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے اپنی عقیدتوںکا اظہار کیا جبکہ علمائے اکرام نے اولیاء اکرام کی خدمات پر روشنی ڈالی ۔انہوںنے اپنے بیانات میں لوگوں کو تعلیمات اولیاء سے وابستہ ہونے کی تلقین کی اور ملک و ریاست میں امن و سلامتی کی دعائیں کی گئیں۔تقریب میں مولانا گلزار ،مولانا حافظ محمد الیاس،مولانا محمد حنیف ، سابق وزیر شبیر احمد خان، مولانا حافظ محمد شکیل اوردیگران بھی موجو دتھے ۔